وزارت صحت نے بوپا کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا
ریاض۔۔۔۔سعودی وزارت صحت نے تمام اسپتالوں اور ہیلتھ سٹیز میں انشورنس کے حوالے سے بوپا کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔ یکم ذیقعدہ سے عملدرآمد شروع کردیا گیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت صحت نے منسوخی کا فیصلہ کمپنی کے خلاف ملنے والی ان رپورٹوں کی بنیاد پر کیا جن میں ظاہر کیا گیا کہ بوپا نے میڈیکل انشورنس کرانے والے متعدد لوگوں کو علاج و معالجے کی منظوریاں جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔ وزارت نے اس کی رپورٹ ہیلتھ انشورنس کونسل کو کی ۔ کونسل نے اسے خبردار کیا اور یہ انتباہ دیدیا تھا کہ شکایات کا سلسلہ جاری رہا تو معاہدہ منسوخ کردیا جائیگا۔