غیر ملکی اداروں کے نمائندوں پر پابندی
ریاض۔۔۔۔سعودی وزارت تجارت نے سعودیوں و مقیم غیر ملکیوں کو آگاہ کیا کہ وہ مشکوک خارجی اداروں کے ساتھ مالی لین دین نہ کریں۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ بعض لوگ خود کو غیر ملکی کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرکے مالی لین دین کا چکر چلائے ہوئے ہیں۔ بعد میں جاکر پتہ چلتا ہے کہ ان کا تعلق کسی بھی معتبر کمپنی سے نہیں بلکہ وہ دھوکہ بازی کررہے تھے۔ وزارت نے کہا کہ اگر کسی غیر ملکی کمپنی کا دفتر مملکت میں نہ ہوتو اس کے کسی بھی نمائندے کے ساتھ کوئی معاملہ نہ کیا جائے۔