حج پر جانیوالوں کیلئے ٹیکہ لگوانا ضروری
ریاض۔۔۔۔سعودی وزارت صحت نے تاکید کی کہ 1439ھ کے حج پر جانیوالوں کو گردن توڑ بخار کا ٹیکہ لینا ہوگا۔ علاوہ ازیں داخلی و خارجی عازمین کو دیگر صحت شرائط پوری کرنی ہونگی۔ انفلوئنزا سے بچاؤ کا ٹیکہ بھی ضروری قراردیدیا گیا۔ گردن توڑ بخار کے ٹیکے سے متعلق ڈاکٹر سے مشورہ کیا جائے اور اسے آخری بار ٹیکہ لینے کی تاریخ سے مطلع کیا جائے۔