Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت سازی ، تحریک انصاف کا ایم کیو ایم سے رابطہ

کراچی...تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت سازی کے لئے ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کرلیا۔وفاقی میں حکومت سازی اورکراچی میں بلدیاتی مسائل کے حل سمیت دیگرمسائل پرمشاورت کے لئے تحریک ا نصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جو دونوں پارٹیوں کے درمیان انتخابات کے بعد پہلا با ضابطہ رابطہ ہے۔ جہانگیر ترین نے حکومت سازی کے لئے خالد مقبول صدیقی کو مشاورت کی دعوت دی اورکہا کہ کراچی میں نما ئندگی کی حامل دونوں جماعتوں ایم کیو ایم اورپی ٹی آئی کومل بیٹھنا چاہیئے تاکہ کراچی کے مسائل کے حل کےلئے مشترکہ روڈ میپ تیارکرکے کام کیا جاسکے۔جہانگیرترین نے کہا کہ تحریک انصاف وسیع ترملکی مفاد میں سب کو ساتھ لے کرچلنا چاہتی ہے۔ ہمارے نزدیک صرف ملکی مفاد اہم ہے دونوں رہنماوں کا جلد ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔پیپلزپارٹی سے سندھ میں غربت کے خاتمہ تعلیم اورصحت کی سہو لتیںبہتربنانے پرمشاورت کی جائے گی۔ خالد مقبول صدیقی نے تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں میں اتفاق ہے کہ مل بیٹھ کربات کی جاسکتی ہے۔ 

شیئر: