Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اور ہراس پھیلانے والے سعودی کا سر قلم

الافلاج..... یہاں مقامی حکام نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے ایک کو ہلاک ، دوسرے کو زخمی اور سیکیورٹی اہلکاروں نیز عام شہریوں کی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو سر قلم کرکے نشان عبرت بنادیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی شہری عبداللہ الدلاک نے الافلاج میں سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس سے ایک اہلکار جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ اس نے متعدد گاڑیو ںکو بھی نقصان پہنچایا تھا۔ بدامنی پھیلا دی تھی۔ راہگیروں میں خوف وہراس پیدا کردیاتھا۔ زخمیوں کی مرہم پٹی کرنے والوں کو بھی اپنا فرض ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ واردات کے بعدفرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا جہاں الزام ثابت ہوجانے پر اسے ”حد الحرابہ“ کی سزا سنادی گئی تھی۔ جمعہ کو الافلاج میں نافذ کردی گئی۔
 

شیئر: