Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراد علیشاہ دوبارہ وزیر اعلی سندھ نامزد

کراچی ...پیپلز پارٹی نے مراد علی شاہ کو دوبارہ وزیر اعلیٰ سندھ نامزد کردیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے اور سندھ میں حکومت بنائیں گے۔پارٹی اجلاس میں مراد علیشاہ کو دوبارہ وزیراعلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات کو مسترد کرتی ہے۔ میں نہیں مانتا کہ انتخابات صاف و شفاف ہوئے ۔ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں۔بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا ئیں گے، الیکشن سے متعلق جو بھی حقیقت ہے۔ اسے جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ پارلیمان میں جاکر یہ مقدمہ لڑوں گا۔ پیپلزپارٹی دیگر جماعتوں سے بھی اس معاملے پر رابطہ کرے گی۔ ایک سوال پر بلاول نے کہا کہ لیاری والے میرے لاڈلے ہیں ۔انہیں جو کرنا ہے کریں میں ان کی خدمت کرتارہوں گا۔پارٹی کارکنوں نے زبردست انتخابی مہم چلائی اور 2013سے بہتر نتائج حاصل کئے۔ اس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں:اے پی سی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا

شیئر: