مینی سوٹا ...... 39 سالہ خاتون سوفیہ اوڈن،ای کولی نامی بیماری میں مبتلا ہوکر فوت ہوگئی۔ کہا جاتا ہے کہ 4سال قبل اس کی ایک بچی بھی اسی موذی مرض میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگئی تھی اور اسی بچی کی دیکھ بھال کے دوران اسے بھی ای کولی کا مرض بھی لاحق ہوگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق صوفیہ کی موت فروری 2014ءمیں اس وقت ہوئی جب وہ اپنی بچی کی پراسرار موت کی حقیقت جاننے کی کوشش کررہی تھی۔ اسی کوشش کے دوران صوفیہ کی ماں کیرن بھی اسی بیکٹریا سے متاثر ہوئی جس کے بعد اس کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا اور 4سال تک وہ بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعدچند دن قبل 14جولائی کو فوت ہوگئی۔مرنے سے قبل اسے اسپتال میں بھی داخل کیا گیا تھا جہاں اس کی ڈائیلسس ہوتی تھی مگر پھر اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد اسے تقریباً 30مرتبہ اسپتال آنا جانا پڑا۔ ای کولی کی بیماری کے اصل اسباب اب تک سامنے نہیں آئے ہیں۔ مگر اسے میڈیکل دنیا ( او 157) کے نام سے جاتی ہے اور اس بیماری کا سبب بننے والے عوامل سلاد کے پتوں جیسی چیزوں میں پائے جاتے ہیں۔