Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شدید گرمی کی لہر نے برطانوی سمندری علاقوں کا حسن دوبالا کردیا

لندن.... برسہا برس کے بعد برطانیہ ان دنوں گرمی کی جس شدید لہر کی لپیٹ میں ہے اس نے جہاں لوگوں کیلئے بے شمار پریشانیاں پیدا کردی ہیں وہیں اسکا ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اسکا ساحلی حسن دوبالا ہوگیا ہے۔پورٹ ٹالبوٹ کے ساحلی علاقے ویلز کی جو تصاویر سامنے آئی ہیں ان میں صاف نظر آتا ہے کہ سمندر کا پانی پہلے کی نسبت کہیں زیادہ چمکیلا او رنیلا ہوگیا ہے اور اطراف میں ہزاروں جگنو جیسی چیزیں تیرتی نظر آتی ہیں۔ ماہرین حیاتیات اور موسمیات دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ یہ صورتحال شدید گرمی کی حالیہ لہر کا نتیجہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جتنی گرمی ان دنوں پڑرہی ہے اتنی گرمی گزشتہ کئی عشروں میں بھی نہیں پڑی تھی۔سائنسدانوں کا کہناہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ سمندر کو زیادہ نیلا بنادیتا ہے۔ یا وہ زیاد ہ نیلا نظر آنے لگتا ہے۔ساحلی علاقوں کے نیچے جومدور قسم کی چھوٹی چھوٹی آبی حیاتیات یا پلانگٹن نظر آتی ہیں ان کو دیکھا جائے تو آسمان پر پھیلے ہوئے ہزاروں جگنوﺅں کا گمان ہوتا ہے۔ گرمی سے پریشان حال لوگوں کے علاوہ قدرتی مناظر سے لطف اندوز کے شوق میں مبتلا افراد بھی اس نئی خوبصورتی اور سمندری حسن سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں ساحلی علاقوں کا رخ کررہے ہیں۔ ماہرین موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیسے ہی موسم نسبتاً بہتر ہونا شروع ہوگا اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی یہ سارا حسن بتدریج زائل ہوتا جائیگا اور پھر عام دنوں میں نظرآنے والے مناظر سامنے آجائیں گے۔

شیئر: