انقرہ۔۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی پرکوئی اپنے فیصلے مسلط نہیں کرسکتا۔انہوں نے صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائک پنس کی جانب سے دہشت گرد تنظیم فیتو کی پشت پناہی کرنے کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے پا دری انڈریو برنسن کو رہا نہ کرنے پر ترکی پر پابندیاں لگانے جانے سے متعلق دہمکیوںکا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس قسم کی دھمکیوں کو ہرگز قبول نہیں کریں گے،سب کو قوانین کی پابندی کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکا کے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر راہب انڈریو برنسن کو اگر رہا نہ کیا گیا تو امریکا ترکی پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔دریں اثناء ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ امریکہ کو ترکی کے قوانین کا احترام کرنے کی ضرورت ہے‘ہم گھٹیا قسم کی دھمکیوں میں آنے والے نہیں۔جمعہ کو ترکی کے نائب صدر نے امریکی محکمہ خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا‘اس موقع پر ترک نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ فضول قسم کی دھمکیاں دینا بند کرے۔امریکہ کو ترکی کے قوانین کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔