Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری طوفان جانگدری نے جاپان کا رخ کرلیا

ٹوکیو۔۔۔ موسلادھار بارشوں اور شدید گرمی کی لہر کے بعد اب طاقتور سمندری طوفان جانگدری نے جاپان کا رخ کرلیا۔طوفان دو سوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جاپان کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ آج ہفتہ کی شام جاپان کے جنوبی جزائر چیچی جیما اور چوگوکو کے ساحلی علاقوں سے ٹکراسکتا ہے۔ حکام  نے طوفان کے خطرے کے پیش نظر ان علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ انہیں علاقوں میں حالیہ عرصہ کے دوران شدید بارشوں اور گرمی کی لہر سے ہلاکتیں 220 سے تجاوز کرچکی ہیں۔

شیئر: