Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#چاند_گرہن

صدی کے سب سے بڑے چاند گرہن سے متعلق ٹویٹر صارفین نے بھی بے شمار ٹویٹس کیے ۔ بیشتر صارفین اپنے ڈیوائسز سے لی گئی چاند کی تصویریں بھی شئیر کرتے نظر آئے۔
سینیٹر شیری رحمان نے ٹویٹ کیا : آج پاکستان ، پانچ براعظموں میں موجود ان کئی ممالک میں سے ایک ہوگا جہاں سے اس صدی کے سب سے بڑے چاند گرہن کا نظارہ کیا جائے گا۔
ملائکہ رضا نے ٹویٹ کیا : نیا پاکستان بنے صرف 24 گھنٹے ہی گزرے ہیں اور چاند گرہن بھی ہو گیا ہے۔
جونیئر وانسن نے ٹویٹ کیا : اگر آپ چاند گرہن کو دیکھ رہے ہیں اور پھر بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کوئی خدا موجود نہیں ہے تو ضرور آپ کے دماغ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔
جویریہ مغل کا کہنا ہے : ماہر فلکیات کے مطابق چاند گرہن بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے اور واقعی تبدیلی آگئی ہے۔
تالیسا نے کہا : یہ بات کتنی عجیب ہے کہ لاکھوں لوگ آج ایک ہی آسمان تلے کھڑے ہوکر ایک ہی چاند اور مریخ کا نظارہ کر رہے ہیں۔ خدا بہت قادر ہے۔ 
اودرے اوسمند نے ٹویٹ کیا : جب کبھی میں چاندگرہن جیسی چیزیں دیکھتی ہوں تو مجھے یہی خیال آتا ہے کہ خدا ان سب سے کہیں بڑا ہے۔
اسامہ ابراہیم نے ٹویٹ کیا : اس بات کا بہت دکھ ہو رہا ہے کہ بادلوں نے پورے آسمان کو ڈھانپ رکھا ہے اور چاند گرہن کا نظارہ نہیں ہو پا رہا۔ تین سال پہلے بھی چاند گرہن پاکستان میں نظر نہیں آیا تھا اور اب بادلوں کے باعث نظر نہیں آ رہا۔
کمگوئی خان نے ٹویٹ کیا : نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جب کبھی تم چاند یہ سورج گرہن دیکھو تو نماز ادا کرو اور صدقہ کرو اور دعائیں کرو۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں