عمران خان کی انتخابات جیتنے کے بعد تقریر کو سیاسی مبصرین اور عوامی حلقوں میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی خان کی تقریر سے متاثر نظر آئے۔
شیخ رشید احمد نے ٹویٹ کیا : عمران خان کی تقریر متاثر کن تھی۔
اظہر ایاض نے ٹویٹ کیا : نواز شریف نے دس سال تک پاکستان پر حکومت کی لیکن کشمیر کے حق میں ایک لفظ نہ بولا جب کہ عمران خان نے اپنی پہلی ہی تقریر میں کشمیر پر بات کی۔
سعد حامد کا کہنا ہے : عمران خان نے صرف ایک تقریر سے اپنے آدھے سے زیادہ مخالفین کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔ سوچیں وہ پانچ سال میں کیا کریں گے۔
ہارون شاہد نے ٹویٹ کیا : پہلی بار ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کوئی فرد بحیثیت وزیراعظم ہم سے مخاطب ہے۔ عمران خان نے کتنا سادہ اور اچھا بولا ہے۔انہوں نے کسی پرچی کا سہارا نہیں لیا۔
ارسلان نے کہا : عمران خان کی تقریر بہترین تقریر تھی۔ایسی تقریر لمبے عرصے بعد سننے کو ملی ہے۔ مجھے ایک پاکستانی ہونے پر فخرمحسوس ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر ماریہ سلطان نے ٹویٹ کیا : انڈیا والو کیا تم سن رہے ہو؟؟؟ عمران خان پاکستان کو پرامن اور معاشی چیمپئن بنانے کے لیے تیار ہے۔
خالد عزیز کا کہنا ہے : عمران خان کے بارے میں اچھی بات یہ ہے کہ وہ افراد جنہوں نے نون لیگ کو ووٹ دیا پرامید ہیں کہ عمران خان پورے ملک کے لیے بہتر کام کرے گا۔
شہریار بھٹی نے ٹویٹ کیا : بڑے لمبے عرصے بعد کسی لیڈر نے قوم سے بغیر پرچی کے خطاب کیا ہے۔ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔
مقتدیٰ نقوی نے کہا : بی بی سی اور سی این این عمران خان کی تقریر کو براہ راست نشر کر رہے ہیں۔ ہم لوگ اب بین الاقوامی توجہ کا مرکز ہیں۔