Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں سعودی اسکالر پرحملہ

واشنگٹن..... واشنگٹن کی ہارورڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے سعودی اسکالر کو مراکشی شہریوں نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ مقامی پولیس نے اسے بے ہوشی کے عالم میں جارج واشنگٹن تعلیمی اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا۔ سعودی اسکالر کی اہلیہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ فٹبال ورلڈ کپ پر اسکے شوہر اور مراکشی باشندوں کا ریستورا ن میں مباحثہ ہوگیا تھا۔ مراکشی ناراض ہوگئے اور جب اس کا شوہر ماجد اور دوست باہر نکلے تو مراکشی نوجوانوں نے دونوں پر حملہ کردیا۔ احلام القحطانی نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے رہا بھی کردیا۔
 

شیئر: