Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مڈغاسکر کے خوش مزاج لیمور کا صحراء میں خوبصورت رقص

بیرنٹی ، مڈغاسکر..... یہاں ایک وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے ایک ایسے خوش مزاج اور تفریح پسند لیمور کی تصویر اتار کر جاری کردی ہے جو اپنے 4دوسرے ساتھیوں سمیت مقامی صحرائی علاقے میں نکلا تھا ۔ واضح ہو کہ لیمور یا سفاکا کہلانے والا یہ جانور بنیادی طور پر درختوں کی اوپر یا اونچی جگہوں پر رہتا ہے اور  شاذو نادر ہی زمین پر اترتا ہے مگر جب سے  مڈغاسکر کا یہ علاقہ سیاحوں کی تفریح کا مرکز بنا ہے دنیا بھر سے سیاح او ر فوٹو گرافر یہاں بڑی تعداد میں آتے ہیں اور حیرت انگیز تصاویر اتارتے ہیں۔فوٹو گرافر  کا کہناہے کہ 1980 کے عشرے میں اس  علاقے کو عالمی حیثیت حاصل ہوئی۔ لیمور  آس پاس کے ماحول سے  بالکل بے خبر ہوکر ناچ رہا تھا اور قریب بیٹھے ہوئے سیاح اس منظر سے لطف اندوز ہورہے تھے۔ واضح ہو کہ سیاحوں کا یہ پسندیدہ مقام  ہینری اور ایلن نامی جوڑے نے 1936ء میں من دراڑے علاقے میں  قائم کیا تھا۔یہ وہ جگہ ہے جہاں سے گول گھومی ہوئی دم والے لیمو رکو بہت قریب سے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پورے واقعہ کی دستاویزی فلم کئی بار بی بی سی پر دکھائی جاچکی ہے۔ مشہور فلم ساز ڈیوڈ ایچن برو ایسی دستاویزی فلم بنانے کے حوالے سے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ چونکہ یہ لیمور بہت زور دار آواز میں چیختے چلاتے ہیں اوراگر کسی سے جھگڑا ہوجائے تو انکا چیخنا چلانا اور بھی زور دار ہوجاتا ہے۔ مقامی زبان میں چیخنے چلانے کو سفاک کہا جاتا ہے او راسی حوالے سے یہ لیمور سفاکا کہلاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -سیلفی بنانے کا شوق جنون کی حدیں چھونے لگا

شیئر: