سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ایف آئی اے کورٹ میں پیش نہ ہونے پر ٹویٹر صارفین نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
مہوش عباسی کا کہنا ہے : میں اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی چیزوں کو اپنے لیے مزید مشکل کیوں بنا رہے ہیں۔ وہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو نیب کے کیس میں بچانے کے چکر میں اپنی پارٹی کیلئے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں۔
عاطف غفار نے ٹویٹ کیا : اگر فریال تالپور بے گناہ اور صاف ہیں تو وہ ایف آئی اے کی ٹیم کے سامنے پیش کیوں نہیں ہو رہیں؟
ایان زین نے کہا : کیا فریال تالپور اور آصف زرداری کے لیے کوئی احتساب عدالت نہیں ہے؟ کیا ان لوگوں نے منی لانڈرنگ نہیں کی۔
شاہد مجید نے ٹویٹ کیا : چوروں کو پڑ گئے مور۔
جی ٹی وی نیوز کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا : آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل نے ایف آئی اے میں پیشی کے لیے نئی تاریخ کی درخواست جمع کرادی ہے۔