Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#نیا پاکستان

پاکستان میں عام انتخابات کے بعد لوگوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ اب انکے مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے نئی آنے والی حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ کرلی ہیں۔
اسما ءعلی زین لکھتی ہیں کہ ”نیا پاکستان“ کے بیانیے سے سب سے زیادہ مثبت بات جو سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ پی پی ایل لوگوں کو بار بار یہ بات یاد دلا رہی ہے کہ اب ہر شخص اپنے آپ کو بدل لے۔ جو صحیح راہ سے ہٹ رہا ہے اس سے کہا جارہا ہے کہ یہ نیا پاکستان ہے یہاں پر قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کیا جائے۔
مہد احد لکھتے ہیں کہ یہ صحیح ہے کہ یہ نیا پاکستان ہے۔ مجھے امید ہے کہ لوگ لڑنا جھگڑنا بند کردیں گے۔جھوٹ بولنا بند کردیں گے۔ ناانصافی کا خاتمہ کردینگے، اتحاد قائم کیا جائیگا۔
فریحہ الطاف کا ٹویٹ ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ ملک میں تعلیم عام ہو۔ ہر بچہ اسکول میں داخل ہو۔ اسے لازمی قرار دیا جائے۔ ایسے اساتذہ کو برطرف کردیا جائے جو گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔
شکیل احمد لکھتے ہیں کہ اگر ہم (اپوزیشن) جیتے تو اسے منصفانہ الیکشن کہتے ہیں۔ اگر پی ٹی آئی جیتے تو اسے دھاندلی زدہ الیکشن قرار دیا جاتا ہے۔
سیدہ منزہ احمد کہتی ہیں کہ میں نے ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی لیکن قادیانیوں کے بارے میں انکے موقف سے ان کے بارے میں میرے تصورات کو دھچکا پہنچا۔ میری دعا ہے کہ وہ وزیراعظم کی حیثیت سے ماضی کے رہنماﺅں سے مختلف ثابت ہوں۔اگر آپ نیا پاکستان بنانا چاہتے تو آپ کو اصل تبدیلی لانا ہی ہوگی۔
شفاعت علی کا ٹویٹ ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے یہ بیانات پڑھ کر خوشی ہوئی جنکا کہناہے کہ وہ اپنا سب کچھ فروخت کرکے واپس پاکستان جارہے ہیں اور نئے پاکستان کا حصہ بنیں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں