اسمارٹ فون گم ہو جائے تو فوری طور پر کیا کریں؟؟
اتوار 29 جولائی 2018 3:00
اسمارٹ فون گم یا چوری ہو جانے کی صورت میں بوکھلانے کے بجاۓ اگر فوری طور پر یہ تدابیر اختیار کر لی جائیں تو بڑے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ فون گم ہونے کی صورت میں سب سے پہلے پولیس کو کال کریں اور انہیں اپنے فون کا رجسٹریشن نمبر دیں۔ یہ رجسٹریشن نمبر فون خریدتے ہی آپ کو کہیں لکھ کر محفوظ کر لینا چاہیے۔اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس ، ای میلز اور بینک اکاؤنٹ سے متعلقہ ایپلیکیشن کے پاس ورڈ تبدیل کریں۔ آئی فون استعمال کرنے والے صارفین اپنے فون میں فائنڈ مائی آئی فون ، اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین فائنڈ مائی ڈیوائس سام سنگ کے صارفین فائنڈ مائی موبائل ایپ کو لازمی انسٹال کریں۔ ان ایپلی کیشنز کی مدد سے آپ اپنے کھوئے ہوئے فون کی لوکیشن کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے کھوئے ہوئے فون کا پاسورڈ بھی تبدیل کرسکتے ہیں البتہ یہ سروس اسی صورت میں کام کرے گی جب آپ کا فون ڈیٹا یا وائی فائی سے منسلک ہو۔ اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے اسے باقاعدگی سے بیک اپ کرتے رہیں۔ اس طرح فون کے گم ہونے یا خراب ہونے کی صورت میں آپ کو قیمتی ڈیٹا سے ہاتھ دھونا نہیں پڑے گا۔