ریاض.... انسداد بدعنوانی کے قومی ادارے (نزاھہ) نے سرکاری اداروں کے تعاون سے ریاض شہر کی وادی نمار میں 20ملین مربع میٹر سے زیادہ کے سرکاری پلاٹس پر تجاوزات ختم کرادیئے۔ اس پلاٹ کی قیمت کا تخمینہ ایک ارب ریال سے زیادہ کا لگایا گیا ہے۔ مقامی شہری نے عوام الناس کو گمراہ کرنے اور تجاوزات کو چھپانے کیلئے پلاٹ پر نجی املاک کا بورڈ لگادیا تھا۔ نزاھہ نے عدالتی ذرائع کے تعاون سے ظہرة نمار میں 13لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے کی جعلی رجسٹری بھی منسوخ کرادی جبکہ 19ملین مربع میٹر کے پلاٹ کی جعلی رجسٹری کا بھی پتہ لگالیا اورمعاملہ عدالت کے سپرد کردیاگیا۔