Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف: انسانی صحت کیلئے مضر 95کلو اشیائے خورونوش ضبط

قطیف..... قطیف کی بلدیہ کے انسپکٹرز نے انسانی صحت کیلئے مضر 95کلو گرام کھانے پینے کی اشیاء ضبط کرکے تلف کرادیں۔ وزارت بلدیات و دیہی امور ان دنوں مملکت بھر میں زائد المیعاد اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کیخلاف مہم چلائے ہوئے ہے۔ قطیف کی بلدیہ کے چیئرمین زیاد مغربل نے واضح کیا کہ گزشتہ ہفتے 276دکانوں ، ریستورانوں ، بقالوں ، بیکریوں اور بوفیہ پر 67چھاپے مارے گئے اور خلاف ورزیوں پر جرمانے لگائے گئے۔
 
 

شیئر: