Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین مہلت سے فائدہ اٹھائیں، محکمہ اقامہ

ابوظبی: امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین کو قیام اور کام کو قانونی بنانے یا ملک چھوڑنے کے لئے دی جانے والی مہلت کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔ محکمہ اقامہ و تارکین کے معاملات نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ توقع ہے کہ روزانہ 3ہزار غیر قانونی تارکین کے معاملات نمٹائے جائیں گے۔ 
مزید پڑھیں:غیر قانونی تارکین کو بغیر کفیل کے 6ماہ کا اقامہ جاری ہوگا
محکمہ اقامہ کے سربراہ جنرل محمد المری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ غیر قانونی تارکین کے معاملات دیکھنے کےلئے العویر علاقہ میں خصوصی مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں ملک کے مختلف مراکز میں لے جانے کے لئے شٹل بس سروس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مرکز میں روزانہ 3افراد کے معاملات نمٹانے کی گنجائش ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا امارات میں قیام اور کام کسی وجہ سے غیر قانونی ہوگیا ہے وہ مجرم نہیں نہ ہی قانون کو مطلوب ہیں۔ حالات نے ان کا قیام اور کام غیر قانونی بنادیا۔ حکومت انہیں موقع فراہم کر رہی ہے کہ وہ دوبارہ اپنے قیام اور کام کو قانونی بنائیں۔
مزید پڑھیں: امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین کو ملک چھوڑنے کی مہلت
اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔جو لوگ مہلت سے فائدہ اٹھاکر واپس چلے جائیں گے انہیں بلیک لسٹ نہیں کیا جائے گا۔ وہ جب چاہیں دوسرے ویزے آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہلت میں وطن واپس جانے والوں کو جرمانوں اور سزاؤں سے مستثنی کیا جائے گا۔ جو لوگ وزٹ ویزے پر آکر یہاں ٹھہر گئے وہ 500درہم فیس جمع کرکے 6ماہ کا اقامہ لے سکتے ہیں۔ ان سے کفیل کا مطالبہ نہیں ہوگا۔ اس عرصے کے دوران وہ مناسب ملازمت تلاش کرلیں۔ اگر انہیں مناسب ملازمت مل جاتی ہے تو وہ کفالہ تبدیل کروائیں ورنہ وطن واپس چلے جائیں۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: