امارات : گاڑیوں کی انشورنس فیس میں 20فیصد کمی
اتوار 29 جولائی 2018 3:00
ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کی انشورنس فیس میں 20فیصد تک کمی ہوگئی۔ انشورنس کمپنیوں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ 2017سے لے کر اب تک گاڑیوں کی انشورنس فیس میں پہلی مرتبہ کمی ہوئی ہے۔ حکومت کی طرف سے نئی انشورنس اسکیم فیسوں میں کمی کا بنیادی سبب ہے۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
مارکیٹ میں طلب اور رسد کے درمیان توازن پیدا کرنے کے لئے انشورنس فیس میں 10سے 20فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ فیسوں میں عمومی طور پر کمی کے باوجود 25سال سے کم عمر ڈرائیوروں اور حادثات کا ریکارڈ رکھنے والوں کی گاڑیوں کی فیس میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔