جدہ کے باشندے میئر سے کیا چاہتے ہیں؟
سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین
جدہ کے نئے میئر صالح الترکی کی ذمہ داری آسان نہیں لگتی۔ انہیں کل ہی شاہی فرمان پر جدہ کا میئر مقرر کیا گیا ہے۔ نئے میئر کی مہم محال بھی نہیں ہے۔ الترکی عروس البحر الاحمر کے باشندے ہیں۔ انہیں اپنے شہر کے مسائل اورتقاضے معلوم ہیں۔ وہ کامیاب سرمایہ کار کی حیثیت سے بھی اپنی شخصیت منوائے ہوئے ہیں۔ وہ روایتی بیورو کریسی سے مانوس نہیں ۔
نئے میئر جب اپنے دفتر میں جو بحر احمر کے بالمقابل شہر کے جنوب مغرب میں واقع ہے چارج سنبھالنے پر جدہ شہر کی گتھیوں کے نقوش طے کرنے میں کوئی دشواری محسوس نہیں کرینگے ۔ انہیں بہت جلد اس بات کا احساس اور ادراک ہوجائیگا کہ جدہ کے باشندے اور سعودی قیادت جدہ کیلئے کیا چاہتے ہیں۔ یقینی امر ہے کہ وہ شمالی جدہ کی سڑکوں سے ہوتے ہوئے اپنے دفتر پہنچیں گے۔ انہی سڑکوں سے جن سے مقامی شہری مشکل میں ہیں۔ وہ جدہ میونسپلٹی کے اطراف واقع محلوں کے مسائل سے بھی نابلد نہیں رہیں گے۔ وہ اپنے دفتر کی شفاف ونڈو سے جیسے ہی اطراف کے ماحول پر نظر ڈالیں گے انہیں عروس البحر الاحمر کے پرانے علاقے کی کمزوریاں صاف نظر آئیں گی۔
جدہ کی سڑکوں اور یہاں کے محلوں کے مسائل کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کیلئے فوری مداخلت مطلوب ہے۔ مناسب منصوبہ بندی کے فقدان نے سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے پیدا کردیئے ہیں۔ سڑکوں کا منظر نامہ بوابتہ الحرمین اور قومی اقتصاد کی اہم شہ رگ کی پیشانی پر بدنما داغ ہے۔ جدہ کے پے درپے آنے والے میئرز کی ناکامیوں نے صالح الترکی کی مہم کو مشکل اور پیچیدہ بنادیا ہے تاہم راز آشنا ﺅں کے بقول یہ مہم محال نہیںہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭