بوپا اور التعاونیہ قانون کی روح کے منافی سرگرمیوں میں ملوث، وزارت صحت نے معاہدے ختم کردیئے
اتوار 29 جولائی 2018 3:00
اتوار 29جولائی 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”مکہ“ کی شہ سرخیاں
٭ شاہ سلمان کے فرمان پر حامد فائز نائب وزیر ثقافت اور صالح ترکی جدہ کے میئر مقرر
٭ بوپا اور التعاونیہ کی قانون کی رو سے عاری سرگرمیوں پر وزارت صحت نے دونوں کیساتھ معاہدے ختم کردیئے
٭ مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مسجد نبوی شریف کے زائرین کیلئے اسمارٹ انڈر پاس تیار کردیئے
٭ عرب اتحاد برائے یمن کے طیاروں نے یمن کے 5صوبوں میں حوثیوں کے اسلحہ گوداموں پر زبردست حملے کئے۔
٭ فضائی کمپنیو ںنے الاحساءکیلئے اضافی پروازیں شروع کرنے کا عندیہ دیدیا
٭ جدہ میں ممنوعہ نائیلون استعمال کرنے والے ماہی گیر گرفتار
٭ القدس میں اسرائیلی حکام کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی سے ساز باز کی بو آنے لگی
٭ مارچ سے اب تک اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے 155فلسطینی شہید
٭ شاہ سلمان مرکز برائے امداد کے وفد نے سیلاب سے متاثرہ جاپانی علاقوں کا دورہ کیا
٭ اٹلی کے وزیر داخلہ کو اسپین کے جزیرے میں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا گیا
٭٭٭٭٭٭٭٭