Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ق لیگ نے ن لیگ کا رابطہ مسترد کردیا

لاہور: مسلم لیگ ق نے ن لیگ کی جانب سے پنجاب میں حکومت سازی کےلئے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کا اجلاس چوہدری شجاعت کی زیر سربراہی ہوا جس میں سینیئر رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ن لیگ کی جانب سے ہمیشہ مفادات کے لیے رابطوں کی کوشش کی گئی ہے، لہٰذا ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہونے کے ناتے اس اتحاد ہی کو مزید مضبوط بنائیں گے اور مرکز سمیت پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت کے لیے حکمران جماعت کا ساتھ دیں گے۔ واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے سردار ایاز صادق نے ق لیگ کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے رابطہ کرکے حمایت طلب کی تھی۔
 

شیئر: