Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان پہلے غیر ملکی دورے پر کہاں جائیں گے؟

اسلام آباد...  تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے فوری بعد عمران خان کا دورہ افغانستان متوقع ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن نے ایک بین الاقوامی لابنگ فرم کے ذریعے سرمایہ خرچ کر کے ہندوستانی اور بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے عمران خان کا منفی تاثر پیش کرنے کی کوشش کی۔ اس کے باوجود تحریک انصاف کو کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ اسد عمر اور ان کی ٹیم کرے گی۔ ہو سکتا ہے کہ اس کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔ ابھی عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف بھی نہیں لیا تو روپے کی قدر میں خاصی بہتری آ چکی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر جانا شروع ہو گئی ۔سونے کی قیمت بھی کافی کم ہوئی ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بنک نے ساڑھے چار ارب ڈالر قرض کی سہولت بحال کر دی جبکہ انٹر نیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن نے بھی 2 ارب ڈالر قرض دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔حالانکہ یہ ادارے گزشتہ حکومت کو یہی قرض دےنے سے انکار کر چکے تھے عمران خان کی ایمانداری اور قائدانہ صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:افغان صدر کا عمران خان کو ٹیلی فون

شیئر: