پنجاب میں بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے پرٹویٹرصارفین نے بھی جہانگیرترین کو شاباشی دی ۔
عمر چیمہ نے ٹویٹ کیا : شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے کو پاکستان تحریک انصاف کا پٹکا ڈلوا کر جہانگیر ترین نے ثابت کیا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
اکرم محمود نے کہا : جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے بے لوث خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔
مسرور بادوی نے طنز کیا : جہانگیر ترین صاحب آخر کار زندہ بھٹو کو بھی پکڑ کر لے۔ آزاد گھوم رہے تھے سوچا ان کی بھی حمایت کروا دوں۔ جہانگیر ترین
ڈاکٹر تسلیمہ عاربی نے لکھا : اس وقت جو جہانگیر ترین تحریک انصاف کے لئے کر رہا ہے وہ سوشل میڈیا پر بیٹھے تنقید کرنے والے لوگ کر سکتے ہیں اور نہ ہی انہوں خود پرستی میں مبتلا لوگ کر سکتے ہیں۔ کسی سے مقابلے کی ضرورت نہیں۔ ہر شخص کا پارٹی میں کردار ہے اور وہ اسے بخوبی نبھانا چاہیے۔
ڈاکٹر سائرہ نے لکھا : نااہل شخصیت نے اہلیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔ حکومت میں نہیں ہے تو کیا ہوا اب آپ پاکستانی عوام کے دل میں ہیں۔
انجم فاروقی نے ٹویٹ کیا : پی پی ستانوے سے ایم پی اے اجمل چیمہ ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد جیت کر پاکستان تحریک انصاف میں دوبارہ شامل۔ سلام ایسے لوگوں کو جو ٹکٹ نہ ملنے پر جیت کر واپس آگئے۔
امیر نے ٹویٹ کیا : میرا مشن کپتان کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنانا ہے مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔ واقعی جو کہا وہ کر دکھایا شکریہ جہانگیر ترین۔
محمد فیضان یاسین نے ٹویٹ کیا : مشن جہانگیر ترین جاری۔ بہاولنگر سے ایم این اے میاں عبدالغفار اور ایم پی اے میاں فداحسین دونوں تحریک انصاف میں شامل۔
سائرہ ساجد نے کہا : ایک ہوتا ہے اچھا ، اس کے بعد ہوتا ہے بہتر ، اس کے بعد ہوتا ہے بہترین اور پھر آتا ہے جہانگیر ترین۔