Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دانتوں کی سفیدی برقرار رکھنا بہت آسان ‎

انسان کی شخصیت کو خوبصورت بنانے میں سفید دانتوں کا اہم کردار ہوتا ہے تاہم بڑھتی عمر کے ساتھ دانت اپنی سفیدی اور خوبصورتی کھو دیتے ہیں ۔ دانتوں کی سفیدی کے لئے اگرچہ اس وقت مارکیٹ میں بہت سے ٹوتھ پیسٹ ، وائٹنر اور دیگر طرح کے کیمکلز دستیاب ہیں تاہم چین کی نانچانگ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ کی مدد سے دانتوں کی سفیدی کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔ دوران تحقیق ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ کو پولی ڈوپامائن کے ساتھ استعمال کر کے اس سے ایک جیل بنائی گئی جسے رضاکاروں کے دانتوں پر چار گھنٹے تک کے لئے استعمال کیا گیا اور پھر اس جیل کو صاف کرتے وقت بلیو لیزر لائٹ کا استعمال کیا گیا جس سے دانت حیران کن طور پر سفید اور چمکدار ہوگئے ۔ ماہرین کے مطابق یہ طریقہ اس سے قبل استعمال ہونے والے تمام طریقوں سے زیادہ محفوظ اور آسان ہے ۔ ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ ایک ایسا کیمیکل ہے جسے دانتوں پر سفیدی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اسکے اجزا ٹوتھ پیسٹ میں بھی شامل کیے جاتے ہیں ۔
 

شیئر: