Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مگر مچھ کے منہ میں ہاتھ ڈالنے والا نگراں زخمی، دیکھنے والے سکتے میں

چیانگ رائے، شمالی تھائی لینڈ ....  جانوروں کی تربیت  ویسے ہی ایک مشکل کام ہے مگر جب جانور  جان لیوا حد تک خطرناک ہو تو ان سے د ور رہنے میں ہی بھلا ہے مگر  ایسے خونخوار جانوروں کی تربیت بھی انسان ہی کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی  پوکاتھارا چڑیا گھر میں  مگر مچھوں  اور دیگر خطرناک جانوروں کو تربیت دینے والا  شعبدہ باز اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اس نے اپنا پورا ہاتھ مگر مچھ کے منہ میں گھسا دیا۔ دیکھنے والے یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔اس موقع پر کم سے کم 100سیاح موجود تھے۔ جنہیں یہ منظر دیکھ کر یقین نہیں آیا اور چیخیں نکل گئیں۔ تائو نامی  شخص اس طرح کے شعبدوں کے حوالے سے مشہور رہا ہے تاہم یہ واقعہ اتنا ہی ہولناک تھا کہ چڑیا گھر میں جاری موسیقی بھی بند کرنا پڑی۔ شروع میں  مگر مچھ اپنا منہ کھولے اطمینان سے بیٹھا نظر آتا ہے مگر پھر اس نے اپنے نوکیلے دانتوں والا جبڑا بند کردیا او ر تائو کا ہاتھ پھنس کر رہ گیا۔ نوکیلے دانتوں کی زد میں آکر تائو کا ہاتھ بری طرح سے زخمی ہوگیا۔شعبدہ باز پر بھی اتنا خوف طاری ہوا کہ اسکی چیخیں نکل گئیں۔ یہ سب کچھ خطرناک مگر مچھوں سے بھرے تالا ب کے کنارے ہوا جہاں سنگ مر مر لگا ہوا تھا۔ موقع پر موجود سیاح 35سالہ فساوت جو اپنی بیوی اور دو بچو ںکے ہمراہ پارک کی سیر کو آیا تھا تمام تر پریشانی اور خوف کے باوجود موقع کی وڈیو اتارنے میں کامیاب ہوگیا تاہم یہ وڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے اور لوگوں کو یقین نہیں آرہا ہے کہ کوئی شعبدہ باز کتنا ہی ہوشیا رکیوں نہ ہو کو ہوش و حواس کے عالم میں مگر مچھ کے منہ میں اپنا ہاتھ ڈال دے گا۔ جاری ہونے والی وڈیو کے ابتدائی مناظر میں یہ مگر مچھ دوسرے مگر مچھوں کے ساتھ آرام سے لیٹا ہے او رجارحیت اس حوالے  سے نظر نہیں آ رہی۔  مگر مچھوں سے بھرے ہوئے اس آبی پارک کے  مالک ڈونگ ویٹا واٹ کا کہناہے کہ  مگر مچھوں کو تربیت دینے والے شعبدہ باز کی مرہم پٹی کردی گئی ہے اور اسے انجکشن بھی دیدیا گیا ہے اور اب اس کی حالت بہتر ہے ۔ ڈاکٹروں نے اسے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ماں کی موت کا بدلہ لینے کیلئے بھائی بہن نے اسپتال کو آگ لگادی

شیئر: