چوہدری سرور وزیر خارجہ ہونگے؟
اسلام آباد... تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چوہدری سرور کو وزارت خارجہ کا قلمدان دئیے جانے کا امکان ہے۔ سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو پانی وبجلی کی وزارت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی نئی کابینہ میں وزارتیں ان لوگوں کو دی جائیںگی جو اپنے شعبے میں ماہر ہوں گے۔چوہدری سروربرطانوی پارلیمنٹ کے ممبر رہے ہیں۔ان کے بیرون دنیا سے اچھے تعلقات ہیں۔یورپی ممالک اور امریکہ تک وہ اپنا گہرا اثرورسوخ رکھتے ہیں۔ (ن) لیگ نے پنجاب کا گورنر بناکر ان کے اختیارات محدود کردئیے جس سے وہ خاطر خواہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکے۔ انہوں نے ن لیگ سے اپنی راہیں جدا کرلیں اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔