سئیول۔۔۔ امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کو ریا نے نئے سرے سے بیلسٹک میزائل کی تیاری شروع کر دی ہے۔ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا ہے کہ جاسوس سیٹلائٹ نے شمالی کوریا میں ایک ایسی تنصیب کی نشاندہی کی ہے جہاں ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل کی تیاری ہو رہی ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس تنصیب میں میزائل سازی کا کام کس حد تک کیا جا چکا ہے۔ امریکا کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے آغاز کے وعدوں کے باوجود شمالی کوریا کی طرف سے ہونے والی اس پیشرفت کو پریشان کن قرار دیا جا رہا ہے۔