Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، ٹرمپ

واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملنے کی حامی بھر لی ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق  انہوں نے کہا کہ بغیر کسی پیشگی شرائط کے وہ تہران کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی خاطر مذاکرات کے لیے رضامند ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق وہ کسی سے بھی ملاقات کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ مذاکراتی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ 1979ء میں ایرانی انقلاب کے بعد کسی امریکی صدر نے ایرانی رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی ہے۔ امریکا کی طرف سے ایران کی عالمی جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد ان دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔

شیئر: