گرل فرینڈ نے دوست کو زندہ جلا دیا
حیدرآباد۔۔۔۔معمولی جھگڑے کے بعد گرل فرینڈ نے اپنے دوست کو زندہ جلا دیا۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم کے ناکا ٹامٹلہ میں پیش آیا ۔ شبیر نامی شخص جو ہوم گارڈ کی ملازمت کرتا تھا ۔ اپنی 2بیویوں اور بچوں کو چھوڑ کر گزشتہ 2سال سے ایک شادی شدہ خاتون امام بی کے ساتھ زندگی گزارنے لگا ۔ وہ پدا پلی پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا تاہم 3ماہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا ۔ 2ماہ قبل شبیر اور امام بی نے پولٹری فارم کا کاروبار شروع کیا اس میں خسارہ ہونے پر شبیر نے امام بی پر نارضی ظاہر کرتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں امام بی نے بدلہ لینے کے لئے موقع پاکر اسے پلنگ پر باندھ دیا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔اس واردات کے بعد امام بی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔