گائے کے ساتھ ایسا کھلواڑ ، رات میں اسمگلنگ، دن میں احتجاج
کرناٹک۔۔۔۔۔گائے کے نام پر ہندووادیوں کا ملک بھر میں موب لنچنگ کا خونی کھیل جاری ہے۔جہاں جی چاہالوگوں بالخصوص مسلمانوں پر حملہ آور ہورہے ہیں۔ حال ہی میں الور میں موب لنچنگ کے ذریعہ گئو رکشکوں کی طرف سے قتل کیا گیا میوات کا اکبر خان اس کی مثال ہے۔کرناٹک کے وٹلپدنور میں پولیس نے گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں2 افراد کو گرفتار کیا جن میں سے ایک بجرنگ دل کا کارکن اور گئو رکشک ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے لوگوں نے مظاہرہ کرکے کی اپیل کی کہ گائے ذبح کرنے اور غیرقانونی طور پر انہیں لانے لے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور گاڑیوں کی چیکنگ میں کوتاہی نہ برتی جائے۔ ان لوگوں نے مسلمانوں سے بھی اپیل کی تھی کہ گئو کشی کی جائے اور گائے کی اسمگلنگ پر روک لگائی جائے۔ کدامبو جنکشن علاقہ میں پولیس افسران نےرات 11بجے ایک پک اپ ٹرک کی تلاشی لی جس میں سے 4گایوں اور ایک بچھڑابرآمد کیا گیا۔پولیس نے موقع سے 48 سالہ ششی کمار اور اس کے 21 سالہ ڈرائیورکو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ ششی کمار بجرنگ دل کا کارکن ہے اور وٹلپدنور ضلع کا رہائشی ہےجو گئو اسمگلنگ کے دھندے میں ملوث ہے۔ پولس نے دونوں ملزمان کے خلاف مویشی اورگائے ذبح سے متعلق قانون کی دفعات اور آئی پی سی کی دفعہ 379 (چوری) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔