Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این آر سی کے ڈرافٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا،ارشد مدنی

دیوبند۔۔۔۔جمعیت علمائے ہند کے صدر ارشد مدنی نے کہاکہ جمعیت ، شہریوں کے قومی رجسٹر(این آر سی ) کے ڈرافٹ میں 40لاکھ افراد کو شہریت سے نااہل قراردینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کے دستاویزات کی باضابطہ چھان بین ہونی چاہئے تاکہ انصاف مل سکے۔ آسام میں این آر سی کے 3.29کروڑ درخواستوں میں سے 40لاکھ سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کردی گئی ۔جمعیت کے صدر نے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے جسے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -آسام کی شہریت معاملے پر مایاوتی کی برہمی

شیئر: