گوگل اسسٹنٹ کا حامل اسمارٹ ڈسپلے لانچ
ایمزون کے بعد اب لینووو نے بھی گوگل اسسٹنٹ کا حامل اسمارٹ ڈسپلے متعارف قرار دیا ہے۔ یہ ڈسپلے آپکے تمام سوال اور جوابات کو ویژولائز کرنے کی اہلیت ر کھتا ہے ۔ اسمارٹ ڈسپلے میں اسنیپ ڈریگن 624 اوکٹا کور سی پی یو دیا گیا ہے۔ ڈسپلے میں 4 جی بی اسٹوریج اور 2 جی بی ریم کو شامل کیا گیا ہے۔ڈسپلے وائی فائی نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے اور اس کی مدد سے ویڈیو کال بھی کی جاسکتی ہیں۔ اس کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے اور پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیمرے کے لئے فزیکل شٹر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔اسمارٹ ڈسپلے کو 8 انچ اور 10 انچ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے ۔ اور ان کے ساتھ ڈسپلے کی قیمت 200 ڈالر اور 10 انچ کے ساتھ 250 ڈالر ہے۔