ٹیکنو کیمون آئی ٹون اسمارٹ فون لانچ
ٹیکنو موبائل کمپنی کی جانب سے ٹیکنو کیمون آئی ٹون اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔فون میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 6 ا نچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 425 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کے کیمرہ ڈیپارٹمنٹ پر نظر ڈالی جائے تو فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 13 میگاپکسل اور 2 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہیں۔بیک کیمرے میں ایل ای ڈی فلیش ، بیک گراونڈ بلر اور پورٹریٹ موڈ جیسے فیچر بھی شامل کیے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے اور اس میں ایل ای ڈی فلیش اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیوٹی فیچرز بھی شامل ہیں۔ کنکٹیویٹی کیلئے فون میں وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، مائیکرو یو ایس بی اور ہیڈ فون جیک سپورٹ دی گئی ہے۔فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سنسر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔اسمارٹ فون کی قیمت 11499 ہندوستانی روپے ہے اور اسے کالے اور سنہری رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔