Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے یوٹیوب ڈارک موڈ پیش‎

گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یوٹیوب کا ڈارک موڈ پیش کردیا ہے۔ فیچر کو آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے پہلے ہی پیش کردیا گیا تھا۔ ڈارک موڈ سے تمام انٹرفیس سیاہ رنگ کا ہو جاتا ہے جس سے آنکھوں میں روشنی کم لگتی ہے اور بینائی کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ صارفین یوٹیوب کی سیٹنگ میں جا کر ڈارک تھیم کو منتخب کر سکتے ہیں۔ فیچر کو پچھلے سال یوٹیوب ڈیسک ٹاپ کیلئے متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد اسے رواں سال مارچ میں آئی او ایس صارفین کے لیے بھی پیش کردیا گیا تھا۔
 

شیئر: