14روز کے اندر او پی ڈی سے رجوع کرنے پر فیس معاف
ریاض ... کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس نے تمام ہیلتھ انشورنس کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ میڈیکل انشورنس کرانے والوں سے طبی معائنے کے 14روز کے اندر رجوع کرنے پر معائنہ فیس نہ لی جائے۔ کونسل کے ترجمان یاسر المعارک نے بتایا کہ انشورنس کمپنیوں کو معاہدے کے بموجب اخراجات کا مقررہ حصہ ادا کرنا ہوگا اور ہیلتھ انشورنس کارڈ میں اسکا اندراج بھی کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ او پی ڈی کے ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر میڈیکل انشورنس کرانے والا جو 20فیصد خرچ دیتا ہے اس میں معائنہ، ایکسرے، ٹیسٹ، ادویہ اور علاج لوازمات شامل ہوتے ہیں۔ اس کی انتہائی مشترکہ حدکم از کم حد کے اندر 75ریال ہے او رمعمولی حد سے خارج اسپتالوں سے رجوع کرنے پر 20فیصد کی انتہائی حد 300ریال ہے۔