Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین کے بچوں کیلئے 120آیائیں

جدہ ... داخلی عازمین کو حج کرانے والے اداروں و کمپنیوں کی رابطہ کونسل کے رکن محمد القرشی نے واضح کیا ہے کہ 120سے زیادہ سعودی خواتین حاجیوں کے بچوں کی نگہداشت کرینگی۔ حج موسم کے دوران اس مقصد کیلئے مکہ مکرمہ میں 22نرسریاں کھولی گئی ہیں۔ عازمین حج نے آن لائن بکنگ کرالی ہے۔ اب تک 500بچوں کی بکنگ ہوچکی ہے۔ انکی عمریں3سے6برس کے درمیان ہیں۔ فی بچہ فیس 2500 ریال وصول کی جائیگی۔

 

شیئر: