Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم کمپنی کے 2ملازمین 1.72کروڑ روپے لیکر فرار

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے راجوری علاقے میں اے ٹی ایم میں رقم جمع کرنے والی پرائیویٹ کمپنی کے 2ملازمین 1.72کروڑ روپے لیکر فرار ہوگئے۔ کمپنی کے ملازمین کو حساب کتاب کے وقت اتنی بڑی رقم غائب ہونے کا علم ہوا تو ان کے ہوش اڑ گئے۔27جولائی کو اے ٹی ایم میں کیش ڈالنے کیلئے 2ملازمین آفس سے 1.78کروڑ روپے لیکر دہلی کے مختلف علاقوں میں نصب 13اے ٹی ایم مشینوں میں ڈالنے کیلئے نکلے۔انہوں نے چند اے ٹی ایم مشینوں میں 72لاکھ روپے جمع کئے اور رات گئے 9.50لاکھ روپے واپس جمع کرادیا۔دوسرے دن دفتر نہیں آئے۔کیش کمپنی کے افسر نے جب ملازم کو کال کیا تو اس نے بتایا کہ وہ آگرہ گیا ہوا ہے جبکہ دوسرے نے دفتر آنے کی بات کی لیکن نہیں آیا۔ دوبارہ رابطہ کرنے پر اس نے موبائل بند کردیا۔30جولائی کو کمپنی کے افسر اس کے گھر پہنچے تو پتہ چلا کہ پولیس نے اسے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں جیل میں ڈال دیا ہے۔ کیش کمپنی کے اہلکاروں نے رقم کا حساب کتاب کیا تو اے ٹی ایم سے تقریباً1.72کروڑ 78ہزار روپے غائب تھے ۔ کمپنی نے راجوری پولیس اسٹیشن میں رقم کے غائب ہونے کا معاملہ درج کرایا گیا۔ پولیس نے مفرورملازمین کی تلاش شرو ع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی: 4 سال میں 1600 کروڑ کے موبائل چوری

شیئر: