این آر سی کی بجائے ووٹر لسٹ میں نام ہے تو ووٹ دے سکتے ہیں،راوت
نئی دہلی۔۔۔۔آسام میں این آر سی کے موضوع پر الیکشن کمیشن کے سربراہ اوپی راوت نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این آ رسی میں جن لوگوں کے نام موجود نہیں اگر ووٹر لسٹ میں نام ہے تو وہ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این آر سی مسودہ کی بنیاد پر نام نہیں خارج ہوگا۔4جنوری کو ووٹر لسٹ جاری کی جائیگی۔راوت نے کہا کہ حتمی فہرست کا انتظار نہیں کرسکتے۔جنوری تک جاری ہونیوالی ووٹر لسٹ میں جن لوگوں کے نام درج ہونگے وہ سبھی ووٹ دے سکتے ہیں۔مسودہ جاری کرنیوالے ہندوستان کے رجسٹرار جنرل شیلیش نے کہا کہ ان درخواست دہندگان کو پورا موقع دیا جائیگا جو دعویٰ اور اعتراض داخل کرنا چاہتے ہیں۔وہ 30اگست سے 28ستمبر تک آخری فہرست تیار کئے جانے سے قبل درخواست جمع کرادیں۔