بالی وڈ کی نئی فلم ' سلطان' اب چین میں ریلیز کی جائے گی۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکار سلمان خان کی مشہور فلم سلطان کو چین کے سینما گھروں میں ریلیز کرنے کی خبریں گرم ہیں۔ بجرنگی بھائی جان' کے بعد سلطان، سلمان خان کی دوسری فلم ہے جسے چین کے سینما گھروں میں ریلیز کیاجائےگا۔ حال ہی میں فلم سلطان کا چینی زبان میں نیا پوسٹر بھی پیش کردیاگیاہے۔