Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار میں سیلاب ،ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر

ینگون ۔۔۔جنوب مشرقی میانمار میں مون سون کی بارش کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ مزید سیلابی ریلوں کی وجہ سے صورتحال زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق چار صوبوں میں بڑی زرعی اراضی زیر آب ہے اور امدادی کارکن کشتیوں کے ذریعے متاثرین تک پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ متاثرین اپنا گھر بار چھوڑنا نہیں چاہتے یا پھر وہاں سے نکل نہیں سکتے ۔28ہزار افراد سیلابی علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو انہیں خوراک کی فراہمی کا سلسلہ بھی منقطع ہو سکتا ہے۔

شیئر: