Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی الیکشن میں روسی مداخلت کی تفتیش روک دی جائے، ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل جیف شیشنز سے کہا ہے کہ 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے جاری تفتیشی عمل ختم کر دیا جائے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ تحقیقات ’امریکا کے لیے باعث شرم‘ ہیں۔ امریکی صدر نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اس سے قبل کہ یہ تفتیش امریکا کے لیے مزید بدنامی کا باعث بنے، اسے روک دینا چاہیے۔ روس ایسے الزامات مسترد کرتا ہے کہ اس نے امریکی انتخابات میں مداخلت کی تھی۔
 

شیئر: