Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کا خلائی فوج کی تیاری پر کام شروع

واشنگٹن ۔۔۔ پینٹاگون نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید وسعت دیتے ہوئے مسلح افواج کی خلائی شاخ کو تشکیل دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں پینٹاگون ایک تفصیلی رپورٹ امریکی کانگریس میں پیش کرنے والا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جیمی ڈیوس نے میڈیا کو بتایا کہ اس سلسلے میں کانگریس کو پیش کی جانے والی رپورٹ حتمی مراحل میں ہے اور یہ جلد ہی کانگریس میں پیش کر دی جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کو مسلح افواج کی ایک شاخ کے طور پر خلائی فوج کی تشکیل ہر صورت کرنا ہوگی جو بری فوج، بحریہ، فضائیہ، میرین کور اور کوسٹ گارڈ سے ہٹ کر مسلح افواج کی نئی شاخ ہوگی ۔

شیئر: