Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کی کشیدہ صورتحال، اسرائیلی وزیراعظم نے کولمبیا کا دورہ منسوخ کر دیا

تل ابیب۔۔۔اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اگلے ہفتے کی چھ تاریخ سے شروع ہونے والا لاطینی امریکی ملک کولمبیا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔اسرائیلی حکومت کے ایک اہلکار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ نیتن یاہو نے غزہ پٹی کے کشیدہ حالات کی وجہ سے اس دورے کو منسوخ کیا ہے۔ اسرائیل اور غزہ پٹی کے درمیان حالات شدید کشیدگی اور تناؤ سے عبارت ہیں۔ اسرائیلی حکومت نے ایک روز قبل غزہ کے لیے ایندھن اور گیس کی سپلائی کو روکنے کا اعلان کیا ۔ دوسری جانب نتن یاہو کو داخلی طور پر یہودی ریاست کے متنازعہ سمجھے جانے والے قانون کی منظوری پر اپوزیشن اور عرب اقلیت کی شدید مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ادھراسرائیل اور شام کے مابین گولان پہاڑیوں کے سرحدی علاقے میں روس کی ملٹری پولیس نے نگرانی شروع کر دی ۔اسرائیلی فضائیہ نے  حملہ کرتے ہوئے گولان کی پہاڑیوں میں سات مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ 

شیئر: