Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلی فورنیا کی جنگلاتی آگ مزید پھیل سکتی ہے

کیلی فورنیا۔۔۔۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں شدید گرم موسم کے باعث گزشتہ ہفتے سے بھڑکنے والی آگ میں مزید شدت پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔اس آگ کی وجہ سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان بھی پہنچ چکا ہے۔ چار ہزار سے زائد فائر فائٹرز گزشتہ 11 دنوں سے اس آگ کو بجھانے کی کوشش میں ہیں، جو اب ایک لاکھ اکیس ہزار ایکڑ کو متاثر کر چکی ہے۔ خشک موسم کے باعث اس آگ کے پھیلنے کے خطرات کے باعث مزید لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

شیئر: