Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#کراچی

آج کا ٹرینڈ صرف کراچی کے موضوع پر ہی ہے۔ دیکھتے ہیں کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔
آمنہ حسن فصیح ٹویٹ کرتی ہیں کہ اصل میں تو وزیراعظم کراچی نے ہی منتخب کیا ہے۔ ہم نے پی ٹی آئی کو 14نشستیں دیں۔ ایم کیو ایم اپنی 20 نشستوں کی وجہ سے ضرور لوٹ مار کرنے والی جماعت کو ہی ووٹ دیتی۔ اس لئے خوشی ہے کہ کراچی والوں نے صحیح فیصلہ کیا۔
واصف لکھتے ہیں کہ گزری کے اسکول سے بیلٹ پیپر ز ملنے کی خبر کے متعلق حقیقت یہ ہے کہ یہ پیپرز نکلنے سے ایک دن قبل اسکول کھلا تھا۔ طالب علموں نے اس روز تو ان پیپرز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ بچوں کا کہناہے کہ یہ پیپرز ایک دن پہلے تک تو وہاں نہیں تھے۔ اس طرح کے ہتھکنڈے عوام خوب سمجھتے ہیں۔
سید رضا مہدی کہتے ہیں کہ خوشی ہوئی کہ ایم کیو ایم مرکز میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہی ہے۔ یہ کراچی والوں کے لئے ایک مثبت علامت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ دونوں جماعتیں کراچی کی بہتری کیلئے بہت کچھ کریں گی۔ 
علی عارف کہتے ہیں کہ عوام نے کراچی میں ایم کیو ایم کو مستر د کرکے پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے او راس کے بدلے ایم کیو ایم کو کیا ملا؟
کراچی کنگ کے نام سے ایک ٹویٹ ہے کہ پاکستانیو ں اور ہندوستانیوں کا غذ بنانے کےلئے جنگلات کاٹنے کے بجائے درخت اگاﺅ۔ کیونکہ یہ کاغذ بعد میں کچرا ہی بنے گا۔اس یوم آزادی پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ ملک کو آپ کی خدمات کیساتھ ساتھ عمل کی بھی ضرورت ہے۔ 
عنبرین زبیری لکھتی ہیں کہ گزری کے اسکول سے ملنے والے بیلٹ پیپرز جعلی ہیں۔ ایسا سندھ میں پیپلز پارٹی کے لوٹ مار کرنے والے لوگ کرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں