عمران خان کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول کے خاتمے کے اعلان پر پاکستانی ٹویٹر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور اسے خان کا اچھا قدم قرار دیا۔
اسد بن سعید نے کہا : ہم عمران خان کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔ اللہ تعالی اس قوم کے مستقبل کو روشن کرے۔
خدیجہ فاطمہ نے لکھا : وزیراعظم اور ان کے وزراء کے لیے کوئی بھی آئی پی پروٹوکول نہیں ہوگا۔ ویلڈن عمران خان۔
سعدی نے ٹویٹ کیا : سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے عمران خان وزیراعظم بن کر وزیراعظم ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے ، بلکہ خان صاحب اسپیکر ہاؤس میں رہیں گے۔ بطور وزیراعظم وہ غیر ضروری پروٹوکول نہیں لیں گے اور عوام کے پیسے کو اپنے ذاتی آرام کے لیے خرچ نہیں کریں گے۔
مریم قریشی کا کہنا ہے : ایسا پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی وزیراعظم نے پروٹوکول لینے سے انکار کیا ہو۔
دعا زہرا نے لکھا : عمران خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کر کے ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔
یاسمین مغل نے ٹویٹ کیا : عمران خان نے پروٹوکول ختم کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔ پروٹوکول پر خرچہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہوتا ہے۔