ریاض.... برطانیہ میں پی ایچ ڈی کے سعودی اسکالر ڈاکٹر خالد السھلی نے دل میں خون جمنے کے اسباب کی نشاندہی کردی۔ السھلی سعودی وزارت داخلہ کے ماتحت طبی خدمات پیش کرنے والے ادارے کے اہلکار ہیں اور ان دنوں پی ایچ ڈی کیلئے برطانیہ پہنچے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنا مقالہ تیار کرتے وقت پہلی بار دل میں خون جمنے کے اسباب کی نشاندہی کی۔ اس پر برطانیہ کے اطباءنے انہیں شاباش دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک نئی پروٹین جو خون کے لوتھڑوں کے درمیان رابطہ لائن بنادیتی ہے اور پھر اسکی وجہ سے خون کے لوتھڑے بنتے ہیں۔ السھلی نے دل میں ِخون جمنے سے روکنے کیلئے ایک دوا کا فارمولا دیا ہے۔ انسانوں اور جانوروں پر اسکا تجربہ کیا گیا۔65سے 75فیصد تک خون جمنے کی مقدار کو کم کرنے میں کامیابی حاصل ہوگئی۔ ایک دوا ساز کمپنی نے سعودی اسکالر کی اس تحقیق کو مزید آگے بڑھانے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی۔